پاکستان کے معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی39ویں برسی 24جولائی جمعرات کو منائی گئی

جمعرات 24 جولائی 2025 21:40

جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء) پاکستان کے معروف ادیب قدرت اللہ شہاب کی39ویں برسی 24جولائی جمعرات کو منائی گئی اس سلسلے میں ادبی حلقوں میں منعقدہ تقریبات میں قدرت اللہ شہاب کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نامور ادیب و بیوروکریٹ قدرت اللہ شہاب 1917ء کوکشمیر میں پیدا ہوئے انہوں نے 1941ء میںانڈین سول سروس میں شمولیت اختیار کی قیام پاکستان کے بعد انتہائی اہم عہدوں پر فائز رہے قدرت اللہ شہاب گورنر جنرل پاکستان غلام محمد،اسکندر مرزا اور جنرل ایوب خان کے سیکر ٹری رہے وہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے بھی منسلک رہے پاکستان رائٹر گلڈ کی تشکیل ان کا ایک اہم کارنامہ ہے وہ ایک عمدہ نثر نگار اورادیب تھے انہیں اپنی سوانح حیات ’’ شہاب نامہ ‘‘ سے بے پناہ شہرت حاصل ہوئی ان کی دیگر تصانیف میں ’’ سرخ فیتہ، یاخدا،ماں جی ‘‘ قابل ذکر ہیں وہ 24جولائی 1986ء کو انتقال کرگئے تھے۔