دسمبر 2007ء تک صوبے کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کی کمپیوٹر ائزڈ نمبر پلیٹوں کا کام مکمل کر لیا جائیگا ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب
منگل 19 ستمبر 2006 18:20
(جاری ہے)
صوبائی وزراء “سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نذیر سعید اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ یکسیشن جاوید اسلم اس موقع پر بھی موجود تھے ۔
وزیر اعلی نے کہا کہ موٹر ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت کمپیوٹر ائزڈ نمبر پلیٹوں اور رجسٹریشن کے منصوبے پر عملدرآمد سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی میں بہتری آئے گی اور عوام کے قیمتی وقت کی بچت کے علاوہ رجسٹریشن کا نظام شفاف ہو گا۔ گڈ گورننس کے تقاضوں کے عین مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کو مضبوط کیا جا رہا ہے اور ہر شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صوبے میں آئی ٹی سیکٹڑ کی ترقی کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دے رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں 2.5بلین روپے کی لاگت سے سافٹ ویئر انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جار ہا ہے جس سے براہ راست 10ہزار ملازمتوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں بالواسطہ روز گار کے موقع فراہم ہونگے ۔ اس پارک میں کال سنٹرز ‘بزنس پراسس سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں جس سے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے عالمی رابطوں کا عمل مضبوط ہو گا اور صوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت ریونیو ریکارڈ کو کمپیوٹر ائزڈ کیا جا رہا ہے جس سے عوام کو پٹواری کلچر اور ریو نیو ملازمین کے اختیارات کے ناجائز استعمال سے نجات ملے گی ۔ اس نظام سے عوام کو ریو نیو سے متعلقہ تمام دستاویزات آسانی سے دستیاب ہونگی اور جائیدادوں کی خریدو فروخت میں ہونے والی بدعنوانیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ برٹش ٹیلی کا م کے تعاون سے پنجاب ہائی وے پٹرول کی کمپیوٹر ائزیشن کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ وزیر اعلی نے گاڑیوں کی کمپیوٹر ائزیشن میں استعمال ہونے والے آلات کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب کی گاڑی کو کمپیوٹر ائزڈ نمبر پلیٹ لگائی گئی ۔ صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالعلیم خان نے کہا کہ کمپیوٹر ائرڈ نمبر پلیٹوں اور رجسٹریشن کے نئے نظام سے عوام کو سہولتیں میسر آئینگی اور گاڑیوں کی چوری کے واقعات میں کمی آئے گی ۔ چیف سیکرٹری پنجاب سلمان صدیق نے کہا کہ وزیر اعلی کے ویژن 2020ء کے مطابق ہر شعبے میں کی گئی اصلاحات کے نتائج تیزی سے سامنے آرہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.