عوام کی طاقت ایم ایم اے کے ساتھ ہے وہ کسی بھی صورت پاکستان میں امریکی کھیل نہیں کھیلنے دے گی امیرحسین

بدھ 20 ستمبر 2006 13:04

اوکاڑہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 ستمبر2006 ) اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق رکن وجمعیت علمائے اسلام(ف)پاکستان کے نائب امیرمولانا امیر سید حسین شاہ گیلانی نے کہاہے کہ حقوق نسواں بل پر شیر افگن نے جس طرح اپنی شکست کو تسلیم کیا ہے اب ان کا اقتدارمیں رہنے کا کوئی جوازنہیں وہ بلاتاخیرمستعفی ہوجائیں عوام کی طاقت ایم ایم اے کے ساتھ ہے وہ کسی بھی صورت پاکستان میں امریکی کھیل نہیں کھیلنے دے گی جنرل مشرف اقتدار سے الگ فوری نہ ہوئے تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ان خیالات کا اظہار وہ میڈیا سنٹر اوکاڑہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کررہے تھے اس موقع پر جے یو آئی ضلع اوکاڑہ کے صدر حاجی احسان الحق اورجنرل سیکرٹری سید شمس الحق گیلانی بھی موجودتھے مولانا سید امیر حسین شاہ گیلانی نے کہاکہ حدود اللہ میں ترمیم کرنے والے حکمرانوں کو قوم کسی بھی صورت معاف نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ آمریت کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے لیے متحدہ اپوزیشن جلداستعفوں کا اعلان کرے گی حقوق نسواں بل عوام کی اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کا ہتھکنڈہ اورحزب مخالف میں پھوٹ ڈالنے کی حکومتی کوشش ہے انہوں نے کہاکہ ایم ایم اے چٹان کی طرح مضبوط ہے اس میں توڑ پھوڑ کرنے کا شوشہ چھوڑنے والوں کو جلد اپنا شیرازہ بکھر جائے گا مولانا سید امیر حسین شاہ گیلانی نے کہاکہ اسلام اور حضورکے بارے پوپ بینڈکٹ کا توہین آمیز بیان قابل نفرت اورقابل مذمت ہے۔