صدر مشرف کل وائٹ ہاؤ س میں صدر بش سے ملاقات کرینگے ،پاک امریکہ تعلقات افغانستان،پاک بھارت مذاکرات،آزادانہ تجارتی سمجھوتے اوردیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا
جمعرات 21 ستمبر 2006 19:52
(جاری ہے)
اور ایف 16طیاروں سمیت دیگر فوجی سازو سامان پاکستان کو فراہم کر نے کے بارے میں پیشرفت جاری ہے ۔
دونوں ممالک علاقائی امن،استحکام،سلامتی،ترقی جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں جمہوریت کے فروغ کے لئے مل کر کام کررہے ہیں دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری سمجھوتے کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے ۔اور وزیر خارجہ خور شید محمود قصوری کے بقول سمجھوتے سے 95فیصد اتفاق ہو چکا ہے ۔اور باقی امور طے کئے جارہے ہیں ۔دونوں ملک آزادانہ تجارتی سمجھوتے پر بھی کام کررہے ہیں پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ پاکستان کی مصنوعات کو اپنی مارکیٹوں میں آزادانہ رسائی دے ۔اس مقصد کے لئے پاکستان آزادانہ تجارتی سمجھوتے میں پیش رفت چاہتا ہے ۔ امریکی نے قبائلی علاقوں میں تعمیر نو زون قائم کر نے کا بھی اعلان کیا ہے جہاں تیار ہونے والی مصنوعات امریکی مارکیٹوں میں ڈیوٹی فری ہو نگیں اس کا مقصد قبائلی علاقوں میں غربت میں کمی لانا اور وہاں انتہا پسندی کو کنٹرول کر نا ہے ۔توقع ہے کہ دونوں رہنماء افغانستان میں امن وسلامتی کے امورپر بھی تبادلہ خیال کریں گے جہاں امریکہ پانچ سال سے طالبان پر کنٹرو ل کے لئے کوشاں ہے ۔ پاکستان اس ضمن میں سینکڑوں مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے امریکہ کے حوالے کر چکا ہے ۔ اور اس نے افغانستان میں امن و امان یقینی بنانے اور سرحدوں پر طالبان کی نقل و حرکت کنٹرول کرنے کے لئے 80ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں توقع کی جارہی ہے کہ اس ملاقات میں صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف امریکی ہم منصب کو پاک بھارت مذاکرات خصوصا ہوانا میں بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے والی ملاقات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے پاکستان بار بار امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل میں دلچسپی لے ۔مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.