امریکی صدر جارج بش، صدر پرویز مشرف اور افغان صدر حامد کرزئی آج مشترکہ ملاقات کر رہے ہیں

بدھ 27 ستمبر 2006 12:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 27ستمبر 2006) امریکی صدر جارج بش، صدر پرویز مشرف اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان آج مشترکہ ملاقات میں دہشت گردی سے نمٹنے اور منشیات کی روک تھام پر بات ہوگی۔