ٹی وی چینل کی میزبانی کرتے کرتے صوفیہ چوہدری فلموں میں پہنچ گئی

جمعرات 28 ستمبر 2006 12:22

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28ستمبر2006 ) ٹی وی چینل (ایم ٹی وی )کی میزبانی کرتے کرتے صوفیہ چوہدری فلموں میں پہنچ گئی ۔ ان دنوں نئی فلم ”پیار کے سائیڈ ایفکٹس “ میں منظر عام پر آئی ہے ۔ جس میں ان کیساتھ ملائیکہ شراوت بھی ہیں ۔ صوفیہ چوہدری جو کہ گلوکاری کرنے کا بھی شوق رکھتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ چھوٹی اسکرین سے بڑی اسکرین کا سفر میرے لئے خاصا سود مند ثابت ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ان کو خود اندازہ نہیں تھا کہ لوگ ان کو اس قدر پسند کرینگے ۔ صوفیہ چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کی اردو ‘ہندی کے مقابلے میں زیادہ اچھی ہے کیونکہ ان کے گھر میں اردو زبان کو خاص اہمیت دی جاتی ہے ۔ نرگس اور مینا کماری سے متاثر یہ اداکارہ کہتی ہے کہ انہوں نے ٹی وی اسکرین کو خیر باد نہیں کہا بلکہ وہ اب بھی ایم ٹی وی کے خاص پروگراموں کی میزبانی کرتی ہی رہتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :