امریکی کانگریس نے عراق اور افغانستان جنگ کے لئے مزید ستر ارب ڈالر کی منظوری دے دی ، عراق میں‌فوجی اڈے تعمیرکی مخالفت

ہفتہ 30 ستمبر 2006 11:45

امریکی کانگریس نے عراق اور افغانستان جنگ کے لئے مزید ستر ارب ڈالر کی ..
بغداد (اُردو پوائنٹ اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2006 ) امریکی کانگریس نے عراق اور افغانستان میں‌ جنگ کے لئے مزید ستر ارب ڈالر کی منظوری دے دی ہے جبکہ عراق میں مستقل فوجی اٴڈے بنانے کو مسترد کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کانگریس کی جانب سے منظور کردہ ستر ارب ٴڈالر میں سے تئیس ارب ڈالر عراق اور افغسانستان جنگ میں‌استعمال ہونے والی مشینری کی مرمت پر ٴخرچ کئے جائیں گے ۔ڈیموکریٹس اور ری پبلکن ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے عراق میں‌مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کی خبروں کی وجہ سے عراق میں مزاحمت کاروں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے ۔کانگریس کے ارکان نے ٴصدر بش پر زور دیا ہے کہ وہ اس ٴحوالے سے واٴضح بیان جاری کریں کہ امریکا اس طرح کے کسی منصوبے پر عمل نہیں کرے گا ۔