فوجی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک شدید بحران سے دوچار ہے ‘ عامر پراچہ

اتوار 1 اکتوبر 2006 19:04

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01اکتوبر2006) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ملک عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ فوجی حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک شدید مشکلات کا سکار ہے ًآئندہ دور پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں اور منفی ہتھکنڈے پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل نمبر 7 فوجی کالونی میں کارکنوں کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت کے اختلافات کی وجہ سے راولپنڈی کی بدقسمتی رہی ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا اور عوام پریشان حال رہے انہوں نے کہا کہ یونین کی سطح پر نائب ناظمین کو اختیارات نہ ہونے کے برابر ہیں اور نہ ہی فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس چند صفحات کی کتاب میں 78 ترامیم کر کے نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کا نعرہ لگانے والوں نے صحیح معنوں میں عوام کا مذاق اڑای اہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندوں کو ربڑ سٹمپ نہیں بننے دیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ملک خالد نواز بوبی نے کہا کہ حکمران طاقت کے نشے میں ہیں انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا مرض ختم کرنے کیلئے پیپلز پارتی میدان عمل میں آئی ہے ۔ عوام آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں اور شہید بھٹو کے چاہنے والوں کو کامیاب کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :