متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، حکومت زلزلہ زدگان کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی، وزیراعظم شوکت عزیز،زلزلہ زدہ علاقوں میں مفت تعلیم اوربہترسہولیات فراہم کر کے متاثرین کیلئے ملازمت کے مواقع یقینی بنائے جائیں گے، اسلام آباد اورمظفر آباد میں 50،50 مراکز برائے بحالی صحت قائم کئے جائیں گے، شوکت عزیز کا متاثرین زلزلہ میں امدادی چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے خطاب
اتوار 8 اکتوبر 2006 16:52
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کیلئے اسلام آباد اور مظفر آباد میں 50،50 بحالی مراکز قائم کئے جائیں گے اوران کی کمیونٹی بیسڈ بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اورسماجی بہبود کی وزارت متاثرین زلزلہ کی تمام ضرویات پوری کرنے کیلئے ہرمکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین کو کسی بھی مقام پر تنہا نہیں چھوڑے گی۔ شوکت عزیز نے کہا کہ 8 اکتوبر کا سانحہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ تھا جس میں ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں بے گھر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے جن کی بحالی کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ شوکت عزیز نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم نے جس حوصلے اور ہمت کا مظاہرہ کیاہے وہ قابل تحسین ہے اس سے ظاہر ہوگیا ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی ناگہانی آفت کا مقابلہ دلیری کے ساتھ کر سکتی ہے۔ شوکت عزیز نے کہا کہ ہماری قوم میں ان کی ہمدردی کا جو جذبہ ہے دنیا نے اس کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قوم مشکل کی گھڑی میں متحد ہوجاتی ہے یہ بات قابل فخرہے جب ہم کسی کو تکلیف میں دیکھتے ہیں تو مدد کیلئے تمام اختلافات بھول جاتے ہیں۔ شوکت عزیز نے اس موقع پر متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.