جیکب آباد میں گیسٹرو سے 2افراد ہلاک‘60 سے زائد متاثر

پیر 9 اکتوبر 2006 12:49

جیکب آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09اکتوبر2006) جیکب آباد میں گیسٹرو کے مرض سے دو افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد ہسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گاؤں عبدالغنی شاہ میں گیسٹرو کے مرض سے ہلاک ہونے والوں میں ایک شخص محمد عارف نوناری اور ایک عورت خانزادی پھوڑ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

علاقے میں ساٹھ سے زائد افرادگیسٹرو کے مرض میں مبتلا ہیں جن کا علاج گھروں اور نجی ہسپتالوں میں کیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹھل تعلقہ ہسپتال میں مرض کے علاج کی مناسب سہولتیں دستیاب نہیں جبکہ ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی طرف سے بھی علاقے میں صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :