Live Updates

قونصل جنرل ایران لاہور مہران مواحدفر پاک ایران بزنس کمیونٹی کو قریب لانے کےلئے موثر اقدامات اٹھارہے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

پاک ایران بہترین تعلقات باالخصوص تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 فروری 2026 14:28

قونصل جنرل ایران لاہور مہران مواحدفر پاک ایران بزنس کمیونٹی کو قریب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2026ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان اور ایران برادر اسلامی ہمسایہ ممالک اور خطے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں تعینات قونصل جنرل مہران مواحدفر دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قونصل جنرل کی جانب سے تجارتی حجم میں اضافے کے لیے کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات