گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاھور العلیم میڈیکل کالج اور گلاب دیوی ایجوکیشنل کمپلیکس کے اشتراک سے میگ کون کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی

Shahid Nazir Ch شاہد نذیر چودھری جمعہ 3 اپریل 2026 17:18

گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاھور العلیم میڈیکل کالج اور گلاب دیوی ایجوکیشنل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اپریل 2026ء ) گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال لاھور العلیم میڈیکل کالج اور گلاب دیوی ایجوکیشنل کمپلیکس کے اشتراک سے میگ کون کانفرنس اختتام پزیر ہوگئی یہ کانفرنس تین روز مسلسل جاری رہی پاکستان کی یہ پہلی ملٹی ڈسپلن نری کانفرنس تھی جس میں ایک سائے تلے بیس مختلف طبی شعبہ جات نے اپنی تقنیقی اور تحقیقی مقالہ جات پیش کئیے گئے ڈاکٹرز ،نرسز اور میڈیکل طلبہ و طالبات نے کانفرنس کو سراہا اور قریب سے سیکھنے کے موقع حاصل کئیے کانفرنس میں بیس مختلف طبی سیشنز منعقد کئیے گئے جدید علاج اور دور حاضر کی تکنیکوں کو قریبی سے سیکھا گیا اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم ایس گلاب دیوی ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر حامد حسن تھے یہ کانفرنس شعبہ صحت انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گی ،ایم ایس پروفیسر حامد حسن کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر العلیم میڈیکل کالج اور گلاب دیوی ایجوکیشنل کمپلیکس کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ھوں ،ایم ایس پروفیسر حامد حسن اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر العلیم میڈیکل کالج ڈاکٹر عابد علی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کانفرنس کا منعقد ھونا اعزاز کی بات ھے عابد علی ہاشمی کا مزید کہنا تھا العلیم میڈیکل کالج دور حاضر میں بہترین میڈیکل کی تعلیم فراہم کر رہا ھے کانفرنس میں ڈاکٹر عرفان ملک ،پروفیسر ظہیر اختر,پروفیسر طیب ،ڈاکٹر آمنہ ریاض ،پروفیسر وسیم شفقت ،پروفیسر بلال ناصر ،اسسٹنٹ پروفیسر عبد القادر کے علاوہ ڈاکٹرز اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :