Live Updates

اسلامی جمہوریہ ایران کے 47 ویں یوم فتح انقلاب کی بہترین تقریبات کے انعقاد پر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

ڈاکٹر رضا امیری مقدم دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے انتہائی سرگرم، پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ اور تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 12 فروری 2026 14:29

اسلامی جمہوریہ ایران کے 47 ویں یوم فتح انقلاب کی بہترین تقریبات کے انعقاد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2026ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ پاکستان ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف اور ایران کے حق میں واضح موقف رکھتا ہے، خطے کے فیصلے خطے کے اندر ہی طے ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران نہ صرف ہمسایہ ممالک ہیں بلکہ مذہب و ثقافت میں مماثلت کے ایک عظیم تاریخی کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن جیسے سود مند منصوبے کی تکمیل اور تجارتی حجم میں اضافے سے سیر حاصل مقاصد کا حصول ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفیر ایران ڈاکٹر رضا امیری مقدم دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے انتہائی سرگرم، پاک ایران گیس پائپ لائن پراجیکٹ اور تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات