مسقط سے بے دخل مزید 67 پاکستانی حراست سے فرار

اتوار 15 اکتوبر 2006 14:34

کراچی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین۔15اکتوبر2006ء) مسقط سے بے دخل ہو کرکراچی پہنچنے والے مزید 67 سے زائد پاکستانی ایف آئی اے کی حراست سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ان افراد کو ان کے متعلقہ علاقوں کے ایف آئی اے حکام کے حوالے کئیجانے تک لانڈھی جیل میں منتقل کیا جا رہا تھا تاہم تبت سینٹر پر ٹریفک جام کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بسوں سے 67 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کی حفاظت کیلئے ہر بس میں صرف ایک پولیس اہلکار تعینات کیا گیا تھا۔ تاہم حراست میں لئے گئے بقیہ 135 افراد کو لانڈھی جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی مسقط سے بے دخل کئے گئے پاکستانیوں میں سے 150 افراد کراچی بندرگاہ پر ایف آئی اے کی حراست سے فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :