چار باغ پولیس کا غریب کسان پر تشدد‘ مار مار کر بھرکس نکال دیا

بدھ 18 اکتوبر 2006 16:14

سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) چار باغ پولیس کا غریب کسان پر تشدد،پولیس نے کسان کو مار مار کر ان کا برا حال کر دیا مجروح زخمی حالت میں سیفٹی کمیشن کے دفتر پہنچ کر شکایت درج کرنے کے بعد مینگورہ پریس کلب پہنچ گئے اور دکھ بھری داستان سنائی ، تفصیلات کے مطابق گاؤں دکوڑ ک سے تعلق رکھنے والے فضل معبود نامی ایک غریب کسان مینگورہ پریس کلب آ کر پولیس چوکی چارباغ کے اہلکاروں کی طرف سے ان پر ہونے والے تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے گاؤں میں کھیت میں کام کر رہا تھا اپنی حفاظت کیلئے میرے ساتھ لائسنس دار بندوق بھی موجود تھی کہ اس دوران چار باغ چوکی سے تعلق رکھنے والے چار پولیس والے جو سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے میرے قریب آ کر مجھ سے بندوق چھین لی میں نے ان سے کہا کہ میرے ساتھ باقاعدہ اس کا لائسنس ہے تو اس کے ساتھ ہی انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا مجھے مار مار کر لہو لہان کر دیا غلیظ گالیاں دیں بندوق سے مار مار کر بندوق کو بھی توڑ ڈالا تشدد کے بعد مجھے بندوق اور لائسنس واپس کر دیا بعد میں میں نے ان سے کہا کہ مجھے پولیس سٹیشن لے چلو لیکن انہوں نے مجھے ایسی حالت میں بے یارومددگار چھوڑ کر چلے گئے بعد میں میں نے اپنی فریاد سیفٹی کمیشن میں ریکارڈ کرائی اور ان کے خلاف وہاں درخواست جمع کی ہے انہوں نے کہا کہ میں اس پولیس گردی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتا ہوں اور میرے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ عنوان :