ڈینگو وائرس سے بچاؤ کیلئے جامع پالیسی تیار کی جارہی ہے ۔وزیراعظم شوکت عزیز، صوبائی حکومت کو ڈینگو وائرس سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم چلانے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تشہیر کی ہدایت، سندھ میں ڈینگو وائرس کے اب تک ایک ہزار 70 مریض رجسٹرڈ کئے گئے‘ 305 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت نکلے‘ 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری صحتکی گفتگو
جمعہ 20 اکتوبر 2006 16:08
(جاری ہے)
اس دوران وزیراعظم نے کہا کہ ڈینگو وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اس سے بچاؤ کے لئے جامع پالیسی تیار کی جارہی ہے انہوں نے وزارت صحت کوہدایت کی کہ وہ اس وائرس سے بچاؤ کے لئے فوری اقدامات کریں اور وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کو مزید بہتر کیا جائے۔
قومی ادارہ صحت اور وزارت خوراک اس سے بچاؤ کے لئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر احتیاطی تدابیر کی تشہیر کی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں کو ہسپتال لایا جاچکا ہے جن میں تین سو کی تشخیص ہوچکی ہے کہ ان میں ڈینگو وائرس پایا جاتا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اپنائیں انہوں نے لوگوں سے کہا کہ وہ خصوصی طور پر اپنے گھروں میں جالیاں لگائیں اور اس کے ساتھ گھر میں پانی اور دیگر کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں اس طرح غروب آفتاب کے وقت مچھروں سے بچا جائے۔ جبکہ اجلاس کے بعدخصوصی گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت سندھ نے بتایا کہ سندھ میں اب تک ڈینگو وائرس کے ایک معرکہ ستر مریض سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں جن میں سے 305 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت نکلے انہوں نے بتایا کہ اب تک ڈینگو وائرس کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس میں سے بیس کا تعلق کراچی اور دیگر تین کا حیدر آباد ‘ سکھر اور عمر کوٹ سے تھا انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اب صورتحال بہتر ہوچکی ہے اور مشتبہ مریضوں کے تناسب میں کمی آئی ہے اور اب روزانہ تیس سے چالیس مریض روزانہ ہسپتالوں میں لائے جاتے ہیں جب کہ اس سے پہلے ان کا تناسب انتہائی زیادہ تھا صوبائی سیکرٹری صحت نے بتایا کہ سندھ حکومت نے ڈینگو وائرس سے بچنے کے لئے لوگوں میں آگاہی مہم شروع کررکھی ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے صوبائی حکومت کی طرف سے ڈینگو وائرس کی روک تھام اور مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ وہ ان اقدامات کو مزید تیز کرے اور جامع حکمت عملی طے کرکے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.