مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ‘ 2افراد ہلاک‘ 15 زخمی

پیر 23 اکتوبر 2006 13:34

حب (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے دو افراد ہلاک جبکہ پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر واقع گوزی ٹاپ پر پیش آیا جہاں گوادر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری۔

(جاری ہے)

حادثے میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ سولہ مسافر زخمی ہوگئے زخمیوں کو اورماڑہ‘ اوتھل اور کراچی ہسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک نے راستے میں دم توڑ دیا زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :