صوبائی خود مختاری کا مطالبہ منظور نہ ہوا تو حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ ایم کیو ایم کی دھمکی،باجوڑ آپریشن پر ایم کیو ایم سمیت دیگر اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا‘ آپریشن قابل مذمت ہے،حکومت کا حصہ ضرور ہیں لیکن ہر عمل پرلبیک نہیں کہہ سکتے ۔ ڈپٹی کنونیئر ڈاکٹر فاروق ستار کا وکلاء سے خطاب
ہفتہ 4 نومبر 2006 15:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اس مدرسے میں دہشت گرد موجود تھے لیکن اس سلسلے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن بلا جواز ہے اور اس سے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اگر حکومت کو پورا یقین تھا کہ اس مدرسے میں دہشت گردی کی سرگرمیاں ہیں تو فوج اس کا گھراؤ کرنا چاہیے تھا اور دہشت گردوں کو پکڑنا چاہیے تھا یہ کون سا طریقہ ہے کہ اس مدرسے پر بم برسا کر لوگوں کو مارا گیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم حکومت کے اس عمل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کا حصہ ضرور ہیں لیکن حکومت کے ہر عمل پر لبیک نہیں کہہ سکتے۔ ایم کیو ایم کا اپنا ایک موقف ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسئلہ پر بھی ہم نے حکومت کے فیصلوں سے اختلاف کیا تھا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں اقتدار سے الگ کئے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ یہ لوگ اپنا شوق ضرور پورا کر لیں ہم ایسے اقتدار سے باہر نہیں آئیں گے۔ انہوں نے صدر جنرل پرویزمشرف سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اعلان کردہ 7 نکاتی ایجنڈے پر کام کریں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.