کراچی‘ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 رہزن گرفتار

جمعہ 10 نومبر 2006 14:46

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) نارتھ ناظم آباد پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 رہزن گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کی صبح نارتھ ناظم آباد پولیس کو اطلاع ملی کہ بلاک B ریلوے پھاٹک کے قریب 3 مسلح رہزن راہ گیروں سے لوٹ مار کررہے ہیں جس پر ایچ او سلمان وحید موقع پر پہنچے اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ملزمان سید اکبر شاہ، وقار شاہ اور فراز ملک کو گرفتار کرکے 2 پستول، 3 موبائل فون اور موٹر سائیکل KCN-3786 برآمدکرلی۔

متعلقہ عنوان :