مقبوضہ کشمیر بھارتی فورسزنے فرضی جھڑپ میں مزید دوکشمیریوں کوشہید کردیا ،کپواڑہ میں 2رہائشی گھرمارٹرشیلنگ سے تباہ ملبے سے دولاشیں برآمد رام بن میں ایک اوربھارتی فوجی نے خود کشی کرلی اونتی پورہ پلوامہ اورشوپیاں میں شدیدسردی اورموسلادھاربارش کے باوجودمحاصرے شناختی پریڈ اورتلاشیاں ،ہندواڑہ میں بھارتی فوجی چوکی کوحملے سے تباہ کرنے کی کوشش ڈوڈہ میں کالج طالب علم کی گرفتاری اورکھٹوعہ میں کالج طالبہ کوہراساں کرنے کے خلاف مظاہرے

ہفتہ 18 نومبر 2006 15:02

سری نگر(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18نومبر2006 ) بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فرضی جھڑپوں کے دوران مزید دوکشمیری شہید کردیے جبکہ مقبوضہ وادی کے نصف درجن علاقوں کا شدید سردی اورموسلادھاربارشوں کے باوجود لوگوں کومیدانوں میں جمع کرکے ان کی شناختی پریڈکرائی گئی ایک اوربھارتی فوجی نے مجاہدین کے حملوں کی وجہ سے ذہنی تناؤ کے باعث خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کپواڑہ کے گلگام علاقے میں تنگہ وادی کے مقام پربھارتی فوج کی41آرآراورٹاسک فورس کے اہلکاروں نے مشترکہ آپریشن شروع کیا بھارتی فوجیوں نے علاقے میں محمدسلطان لون اورغلام نبی لون کے رہائشی مکانوں کوماٹرشیلنگ سے تباہ کردیا مکانات کے ملبے سے دونوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں بھارتی فوج نے دعوی کیا کہ یہ جنگجوؤں کی لاشیں ہیں گزشتہ تین روز کے دوران کپواڑہ میں بھارتی فورسزنے دس کشمیریوں کوفرضی جھڑپوں میں شہید کردیاہے جبکہ فورسزنے دعوی کیا کہ مقامی لوگوں نے ایک زخمی مجاہدکوپکڑکرپولیس کے حوالے کیا مجاہدین نے ہندواڑہ کے مین چوک میں21آرآرکے بنکرپردستی بم سے حملہ کیا اونتی پورہ کے وائل ون کاون براہ پلوامہ کی وہی پورہ لتر مرات پورہ شوپیاں سمیت نصف درجن علاقوں کا فورسزاہلکاروں نے محاصرہ کیا شدید سردی اورموسلادھاربارشوں کے باوجودلوگوں کوایک جگہ جمع کرکے ان کی شناختی پریڈکرائی گئی اورگھروں کی تلاشی لی گئی عوام نے ان محاصروں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے ضلع ڈوڈہ میں رام بن نچلنامیں23آرآرکے بھارتی فوجی شیرسنگھ نے اپنی رائفل سے گولی چلاکرخودکشی کرلی ڈوڈہ میں ایک طالب علم بشیراحمدولد غلام محمدبٹ کوحراست میں لینے کے خلاف طلباء نے احتجاجی مظاہرے کیے۔

(جاری ہے)

اسلام آبادمیں مولانا عبدالرشیدداؤدی کوبم دھماکے میں قتل کرنے کے خلاف ہڑتال ہوئی ادھرکھٹوعہ میں ایک کالج کی طالبہ کوہراساں کرنے پر لوگوں نے احتجاجی مظاہرے کیے۔