ڈی سی او ڈیرہ بگٹی کے گھر پر بم دھماکے کے الزام میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی ، خان آف قلات اور بی این پی مینگل کے مقامی رہنماء کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 23 نومبر 2006 19:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2006ء) ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی نے اپنے گھر پر ہونیوا لے بم دھماکے کے الزام میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی ، خان آف قلات اور بی این پی مینگل کے مقامی رہنماء کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی سی او ڈیرہ بگٹی عبدالصمد لاسی نے رواں سال کے شروع میں حب میں واقع اپنے گھر پر ہونے والے بم دھماکے کے الزا م میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار اسلم بھوتانی ، خان آف قلات میر سلمان داؤد اور بی این پی مینگل حب کے مقامی رہنماء کے خلاف مقدمہ درج کرالیا ہے ۔

عبدالصمد لاسی نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی سے آنے کے بعدانہوں نے اپنے گھر کا جائز ہ لیا جہاں دھماکے سے زیادہ نقصان ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسلم بھوتانی کے ساتھ ان کی ذاتی رنجش ہے اسلئے انہوں نے ان کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایاہے ۔ واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں صمد لاسی کے گھر میں بم دھماکہ ہوا تھا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دھماکے میں مالی نقصان زیادہ ہوا تھا اور گھر کو شدید نقصانات پہنچے تھے جس کے بعد انہوں نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔

متعلقہ عنوان :