پاکستان یمن کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھائے گا ۔ آفتاب شیرپاؤ،ملک میں بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے فضا انتہائی ساز گار ہے۔ یمن کے سفیر سے بات چیت

جمعہ 1 دسمبر 2006 14:57

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01دسمبر2006 ) پاکستان یمن کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے پاکستان میں یمن کے سفیر عبدل الله محمد حجر سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے لئے فضا ساز گار ہے موجودہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی بدولت معیشت دن بدن مضبوط ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار موجودہ حکومت نے 415 بلین روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کئے ہیں جس کی بدولت پاکستان میں ترقی ہوگی اور غربت بے روزگاری کے خاتمہ میں م دد ملے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یمن کی دوستی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے موجودہ حکومت سنجیدہ کوششیں کررہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دنیا سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے عزم پختہ اور غیر متزلزل ہے ہم دہشت گردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز کی قیادت میں متحد مستحکم اور مضبوط سے مضبوط تر ہوتا جارہا ہے ہماری بہتر خارجہ پالیسی کی بدولت آج پاکستان دنیا میں منفرد مقام رکھتا ہے قبل ازیں یمن کے سفیر نے حکومت پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کی گئی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک مستقبل میں ایک دوسرے سے تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔