ملک و قوم کا مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہے ۔ بے نظیر بھٹو

اتوار 31 دسمبر 2006 12:55

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31دسمبر2006 ) پاکستان پیپلز پارٹی کی سربراہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کہا ہے کہ ملک و قوم کا مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ وابستہ ہے وطن عزیز کو درپیش مسائل کے حل اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پارٹی کو اہم کردار ادا کرنا ہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر چوہدری ذوالفقار علی زلفی کے ساتھ لندن میں ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات سے یہ واضح ہورہا ہے کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات بہت جلد ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نظر پارٹی تنظیموں کو زورو شور سے انتخابی تیاریاں شروع کردینی چاہئیں اور لوگوں کے ساتھ اپنے قریبی رابطوں کو مضبوط بناتے ہوئے انہیں پارٹی پروگرام سے روشناس کروانے پر بھرپور توجہ دینی چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :