جنوبی وزیرستان‘ زمزولہ میں سکیورٹی فورسز کی کاروائی‘ 25 سے زائد شرپسند ہلاک ۔سیکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے پانچ میں سے تین کمپاوٴنڈ تباہ کردیئے ‘ان کمپاوٴنڈز میں25 سے 30 مقامی اور غیر ملکی شرپسند موجود تھے اور کارروائی کے دوران شاید ہی کوئی بچ سکا ہو‘میجر جنرل شوکت سلطان
منگل 16 جنوری 2007 11:41
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق علاقے میں شرپسندوں کے پانچ ٹھکانوں کی اطلاع ملی تھی اور وہاں موجود تمام افراد دہشت گردی کی کارروائیوں اور تربیت میں مصروف تھے ۔
ان افراد کی نقل وحرکت کو گذشتہ کئی دن سے مانیٹر کیا جا رہا تھا۔ذرائع کا کہناہے کہ کارروائی میں ہیلی کاپٹرزکے ذریعے شرپسندوں کے تین ٹھکانوں کو نشانا بنایا گیا اور اس دوران وہاں موجود پچیس سے زائد غیر ملکی اور ملکی شرپسندوں میں سے زیادہ تر کو ہلاک کر دیا گیا تاہم کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے ۔کارروائی میں بچ جانے والے شرپسندوں کوتلاش کیا جارہاہے تاہم فوری طور پر کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل شوکت سلطان نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹ پر جنوبی وزیرستان کے علاقے زمزولہ میں صبح چھ بجکر پچپن منٹ پر آپریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر ز بھی استعمال کئے گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے تمام افراد دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصروف تھے ۔سیکیورٹی فورسز نے شرپسندوں کے پانچ میں سے تین کمپاوٴنڈ تباہ کردیئے ہیں ۔شوکت سلطان کے مطابق ان کمپاوٴنڈز میں پچیس سے تیس مقامی اور غیر ملکی شرپسند موجود تھے اور کارروائی کے دوران شاید ہی کوئی بچ سکا ہو۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.