عالمی بینک کے غیر جانبدار ماہرین نے بگلیہار پاور پروجیکٹ کو سندھ طاس معاہدے کی خلاف قرار دیتے ہوئے بھارت کو ڈیم کا ڈیزائن دوبارہ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی لیاقت جتوئی کی پریس کانفرنس،بگلیہار ڈیم کی تعمیر، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی،بھارت
پیر 12 فروری 2007 18:08
(جاری ہے)
بجکہ اسپیڈ وہیل آٹھ سو آٹھ میٹر لیول پربنانے کی اجازت دی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ غیر جانبدار ماہرین کی رائے سے سول ورکس میں تبدیلیوں کے باعث بھارت کو پریشانی کو سامنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی کابینہ نے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر روکنے کے بھی احکامات جاری کردیے ہیں ۔پاکستان نے ذمہ دار ملک ہوتے ہوئے قانونی راستہ اختیار کیا جس سے اسے فتح حاصل ہوئی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کا آرٹیکل نائن دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کے طریقہ کار کو واضح طور پر بیان کرتا ہے اور یہ فیصلہ سی آرٹیکل کے مطابق ہے۔ پاکستان مسئلے کے حل کے لئے عالمی بینک اور غیر جانب دار ماہرین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ ادھر بھارت نے کہا ہے کہ بگلیہار ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی گئی ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے وزیر توانائی رنزین جورا نے کہا کہ عالمی بینک کے ماہرین کی طرف سے سفارشات کے مسودے میں ڈیم کی اونچائی ڈیڑھ میٹر کم کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ پاکستان نے دریائے چناب پر بھارت کی جانب سے بگلیہار ڈیم کی تعمیر کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔ بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیم کی اونچائی کم کر دی جائے گی تاہم منصوبے پر کام جاری رہے گا۔ 1960ء میں کئے گئے معاہدے کے تحت دریائے راوی، بیاس اور ستلج کا پانی بھارت استعمال کر سکتا ہے جبکہ دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے پانی پر پاکستان کا حق ہے اور ان دریاؤں پر بھارت پاکستان کی پیشگی اجازت کے بغیر کوئی ڈیم تعمیر نہیں کر سکتا۔ پاکستان نے بگلیہار ڈیم کی بلا اجازت تعمیرپر عالمی بینک سے رجوع کیا تھا جس کے ماہرین نے ڈیم کی تعمیر پر پاکستان کے اعتراضات کو تسلیم کر لیا اور بھارت سے ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کرنے کو کہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.