پاکستان میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چاند گرہن ہوا

اتوار 4 مارچ 2007 12:32

پاکستان میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چاند گرہن ہوا
کراچی(اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار04 مارچ2007) پاکستان میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب چاند گرہن ہوا، پاکستان میں چاند گرہن رات دو بجکر چوبیس منٹ پر شروع ہوا۔جزوی طور پر گرہن ہونے والا چاند آہستہ آہستہ روپوش ہوتا گیا اور بالا خر ایک سرخی مائل گولے کی مانند نظر آنے لگا۔

(جاری ہے)

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند،سورج اور زمین ایک ہی سمت پر آنے سے چاند گرہن ہوتا ہے اور اس دوران سورج کی روشنی زمین سے گزر کر چاند پرآ جاتی ہے۔ چاند گرہن کے اس منظر کو ساحل سمندر سمیت مختلف مقامات پر لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا۔ چاند گرہن کا یہ منظر صبح چھ بج کر بارہ منٹ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :