اے پی سی کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور یکساں موقف اپنا نا ہے میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں‘ مسٹر مشرف قومی اداروں کا سہارا لیکر اقتدار کو طول دے رہے ہیں ۔نواز شریف

منگل 6 مارچ 2007 13:04

اے پی سی کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور یکساں ..
لندن (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار06 مارچ2007) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اے پی سی کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اور یکساں موقف اپنا نا ہے میرا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں -پاکستان کا تحفظ ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے- مسٹر مشرف قومی اداروں کا سہارا لیکر اقتدار کو طول دے رہے ہیں-صورتحال یہی رہی تو بڑا نقصان ہو سکتا ہے-ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ اس میں کوئی شق نہیں کہ اپوزیشن کا موقف یکساں نہیں تاہم ایک چیز یکساں ہے کہ اپوزیشن ملک کو فوجی آمریت سے نجات دلانا چاہتی ہے بعض اطلاعات کے مطابق بعض اپوزیشن پارٹیاں سنجیدہ نہیں آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد شکوک و شبہات کا جائزہ لینا اور اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے یکساں موقف اختیار کرنا ہے- اے پی سی میرا ذاتی ایجنڈا نہیں میرا ایجنڈ پاکستان ہے میرا مقصد پاکستان ہے یہ انا کا مسئلہ نہیں میں اقتدار کیلئے یہ سب کچھ نہیں کر رہا اپوزیشن یہ سوچنا چھوڑ دے کہ ہمارا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہے بلکہ ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ پاکستان کو کس طرح محفوظ کیا جائے - مسٹر مشرف نے ملک کے لئے خطرات پیدا کئے ہیں ہمیں ملک کو ان خطرات سے نکالنا ہے-ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں تمام اپوزیشن پارٹیوں کو متحد کرنے کی کوشش کر رہا ہوں یہ میں اپنے لیے نہیں کررہا ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے ہماری اولین ترجیح صرف پاکستان کا مفاد ہونا چاہئے جبکہ مسٹر مشرف پاکستان کو خطرات میں ڈال رہے ہیں اور ذاتی ایجنڈا آگے بڑھا رہے ہیں ملکی اداروں کو حکمرانی طویل کرنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے اور ذاتی اقتدار کو آگے بڑھایا جا رہا ہے-مسٹر مشرف فوج کو بھی اپنے اقتدار کی طوالت کیلئے استعمال کر رہے ہیں جبکہ فوج کوئی ذاتی ادارہ نہیں یہ قومی ادارہ ہے اور اسے قومی ادارہ رہنا چاہئے اگر اسی طرح صورتحال رہی تو خدانخواستہ ملک کا نقصان ہو سکتا ہے ہمارا بنیادی مقصد پاکستان کو بچانا ہے-