صدر پرویز مشرف کا لیہ میں 15 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا سخت نوٹس ،پنجاب حکومت سے 10 اپریل تک رپورٹ طلب
پیر 2 اپریل 2007 16:34
(جاری ہے)
اس پر عوام علاقہ نے شدید احتجاج کیا اور جلسے جلوس نکالے گئے ۔پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر مقامی ہیومن رائٹس کے لوگ عدالت میں چلے گئے جس پر عدالت نے ایس ایچ او امجد جاوید ڈوگر کو بلایا تو اس نے عدالت کوبتایا کہ مذکورہ خاتون کے ساتھ کوئی واقعہ نہیں ہوا ۔
9مارچ کو میڈیکل رپورٹ میں نہ صرف لڑکی کے ساتھ زیادتی بلکہ ایک سے زائد افراد کی زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔ بعد ازاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جو مقامی ایم این اے کا بھائی ہے نے رپورٹ تبدیل کر دی۔ نامزد ملزمان کو سیاسی آشیر باد حاصل تھی اس لئے پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی سے گریز کر رہی تھی۔ پولیس کی طرف سے تعاون نہ ملنے پر ایشیئن ہیومن رائٹس کمیشن ہانگ کانگ نے صدر جنرل پرویز مشرف کو درخواست دی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نامزد ملزمان کو ایم این اے ملک نیاز احمد جھکڑ ، ایم پی اے اعجاز احمد اچھلانااور ناظم ملک افتخار کی سرپرستی حاصل ہے جس کے باعث متعلقہ پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے سے انکاری ہے ۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے ایشئین ہیومن رائٹس کمیشن ہانگ کانگ کی درخواست پر 4 روز تک 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والے ارکان اسمبلی ، ناظم ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور پولیس افسران کے خلاف فوری کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے 10اپریل تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
دنیا بھر میں ہر 9 میں سے ایک شخص آلودہ خوراک کھانے کے باعث بیمار ہوتا ہے
-
بینکس چار روز بند رہیں گے
-
پشاور،لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ جرگے کے باعث تاخیر سے درج
-
سرگودھا ، 7 سالہ بچی سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم سی سی ڈی مقابلے میں ہلاک
-
بھکر،گریٹر تھل کینال میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے، 2 کی لاشیں برآمد
-
پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کے فروغ سے خطے میں استحکام اور تعاون کو مزید تقویت ملے گی، مولانا فضل الرحمان
-
کراچی میں آن لائن منشیات فروخت کرنے والا شاطر ملزم گرفتار
-
دنیا بھر میں خلائی مخلوق کا عالمی دن 2جولائی کو منایا جائے گا
-
عبدالستارایدھی کی دسویں برسی 8 جولائی کو منائی جائیگی
-
لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کی اپیل منظور کر لی، شناختی کارڈ بحالی کے ماتحت عدالتی فیصلے کالعدم قرار
-
صوبائی وزیر صحت کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد منظور
-
گورنر خیبرپختونخوا کالوئر دیر میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.