پاکستان خواتین کی صحت، تعلیم اور بنیادی حقوق کے حوالے سے اقدامات اٹھائے، ثریا عبید،ان مسائل کا آبادی سے براہ راست تعلق ہے، متاثرہ علاقوں میں تعمیراتی کام قابل اطمینان ہیں، ملاقات کے دوران وزیراعظم شوکت عزیز کو اہم تجاویز دی ہیں، اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے پاپولیشن فنڈ کی ڈائریکٹر کا پریس کانفرنس سے خطاب
جمعہ 27 اپریل 2007 21:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہٹیاں بالا کو دیکھ کر میں یہ کہنے پر مجبور ہوں کہ پاکستان واقعی ایک خوبصورت ملک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہٹیاں بالا کے علاقہ میں صحت سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی قابل اطمینان ہے حکومت اس سلسلے میں بہت زیادہ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شوکت عزیز کے ساتھ ملاقات میں دو تہائی آبادی کیلئے مسائل پر بات ہوئی جس میں آبادی کی شرح کو معاشی اور ملکی ترقی کی اساس قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو اس حوالے سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق تجاویز دی گئیں جس میں آبادی کے کنٹرول صحت خصوصاً خواتین کی صحت، تعلیم اور بنیادی حقوق کی فراہمی کے حوالے سے مزید اقدامات کرنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے مذکورہ تجاویز پر ہر ممکن عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پمز میں خواتین کی صحت کے حوالے سے ایک پراجیکٹ کے سلسلہ میں فسچولانسٹر کا افتتاح کیا گیا ہے جہاں پر کم عمر حاملہ خواتین کو درپیش صحت کے مسائل کے حوالے سے سرجری اور دیگر علاج معالجے کی سہولیات دی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ فسچولا بیماری سے ایک لاکھ میں سے 53 خواتین موت کا شکار ہو رہی ہیں جو کہ 31 میں ایک کی شرح بنتی ہے یہ 2006ء میں قائم ہوا تھا جس میں اب تک 325 خواتین کو علاج کی سہولت دی جا چکی ہے جبکہ صرف 4.6 فیصد کیسز ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو ان کی صحت اور آبادی میں اضافہ کو روکنے کے طریقوں کے بارے آگاہ کرنا انتہائی ضروری ہے اور یہ ٹارگٹ خواتین میں تعلیم کے فروغ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان یو این ایف اے کیساتھ مل کر بہت سے آبادی، صحت اور انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں بہبود آبادی یعنی فیملی پلاننگ جائز ہے فیملی پلاننگ کو حرام قرار دینا درست نہیں ہے۔ پاکستان میں یو این ایف پی اے کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسس نے بتایا کہ وزارت بہبود آباد اور دیگر غیر سرکاری تنظیموں کیساتھ مل کر 11 اضلاع میں ضلع و تحصیل کی سطح کے ہسپتالوں میں سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں حکومت 20 کروڑ ر وپے سے 5 سالہ منصوبہ پر کام کر رہی ہے جس میں یو این ایف پی اے بھر پور تکنیکی تعاون فراہم کر رہی ہے۔ بہبو د آبادی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر بہبود آبادی چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ معاشروں کی بہتری میں مذہبی رہنمائی فراہم کرنے والے افراد اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزارت نے بہبود آبادی کی مہم میں مقامی مرد و خواتین اور علماء کو شامل کیا ہے جس کے بعد اب لوگوں نے فیملی پلاننگ پر سوچنا شروع کر دیا ہے خاص طور پر دیہاتی علاقوں میں لوگوں کو زیادہ آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری بہبود آباد شہزادو شیخ نے کہا کہ حکومت نے اب تک تمام ٹارگٹس مکمل کر لئے ہیں آبادی کے گروتھ ایٹ میں کمی واقع ہوئی ہے۔ گروتھ ایٹ 3.6 فیصد سے کم ہو کر 1.8 فیصد تک کم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی نوجوان آبادی کی فیملی پلاننگ سے آگاہی ہمارا بنیادی مقصد ہے 37 سالوں میں ملک کی آبادی دگنا ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ خواتین کی آبادی کل آبادی کا 53 فیصد ہے جن میں 70 فیصد تعاد جوڑوں کی ہے جو کہ ہمارا بنیادی ٹارگٹ ہے۔ اس موقع پر ایشیاء پیسفک کے ڈائریکٹر یو این ایف پی اے سبطین عزیز بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.