متحدہ مجلس عمل چیف جسٹس کی لاہور آمد پر بھرپور استقبال کریگی۔ قاضی حسین۔۔پاکستان کی کچھ این جی اوز مغرب کی آلہ کار بن کر ہماری تہذیب کو نقصان پہنچا رہی ہیں‘ بینظیر کو مشرف سے ڈیل نہیں کرنا چاہئے

منگل 1 مئی 2007 15:34

اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار01 مئی2007) متحدہ مجلس عمل کے سربراہ قاضی حسین احمد نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے حکومت کے ساتھ ڈیل کی تو وہ میثاق جمہوریت سے منحرف ہو کر میثاق آمریت پر دستخط کریں گی پی پی پی کو راہ راست پر لانے کے لئے آخری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز چھتر کے علاقے میں وومن کمپلیس کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

قاضی حسین احمد نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن بینظیر بھٹو کو راہ راستلانے کے لئے آخری کوشش ضرور کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو حکومت اور جنرل مشرف کے ساتھ رابطوں پر اس کی پارٹی کے کارکن بھی ناخوش ہیں اور وہ نہیں چاہتے کہ بینظیر بھٹو کسی آمر کے ساتھ ڈیلکریں انہون نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو نے اپنی پارٹیکی طرف سے میثاق جمہوریت پر دستخط کرچکی ہیں تو لہذا ان کو چاہئے کہ کوئی ڈیل نہ کریں اگر بینظیر بھٹو نے جنرل مشرف کے ساتھ کوئی ڈیل کی تو پھر وہ میثاق آمریت پر دستخط کریں گی انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل صرف انتخابی اتحاد نہیں ہے ایم ایم اے پوری امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے کرنے کا پلیٹ فارم ہے اور اس میں ایم ایم اے ضرور کامیاب ہوگی انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا لاہور آمد پر بھرپور استقبال کرے گی اور اسلام آباد سے لاہور کے راستے پر 26مقامات پر چیف جسٹس کا تاریخی استقبال کیا جائے اور جو موجودہ عدلیہ کی آزادی کی تحریک کو جاری رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کچھ این جی اوز مغربی ممالک کی آلہ کار بن کر ہماری صدیوں پرانی تہذیب کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں قبل ازیں قاضی حسین احمد نے چھتر کے علاقے میں ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والے وومن کمپلیس کا سنگ بنیاد رکھا اس وومین کمپلیس کے لئے اخراجات ایم ایم اے کی تمام خواتین پارلیمنٹرین دیں گی اور اس منصوبے میں عورتوں کے لئے متعدد سہولیات فراہم کی جائیں گی۔