اسا مہ زندہ ہیں ، میڈیا سے دوری حکمت عملی ہے، گلبدین حکمت یار

پیر 14 مئی 2007 12:40

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مئی۔2007ء)افعا نستا ن کے سابق وز یر اعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یا ر نے کہا ہے کہ اسا مہ بن لادن زندہ ہیں تاہم ان کی میڈیا سے دور ی حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

ایک عربی ٹی وی پر جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں افغان رہنما حکمت یار نے کہا کہ طو یل عر صے سے اسامہ بن لادن کا کو ئی بیا ن منظر عام پر نہیں آیا جس کی وجہ سے ان کے زندہ ہونے کے بار ے میں شبہا ت پیداہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس مو جو د معلو ما ت کی بنیا د پر انہیں یقین ہے کہ اسا مہ بن لادن ز ندہ ہیں۔ گلبدین حکمت یار نے کہا کہ اسا مہ بن لادن میڈیا سے دور رہ کر اچھی حکمت عملی پر عمل پیر ا ہیں۔