
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
ہفتہ 12 جولائی 2025 17:13

(جاری ہے)
وزیرِ دفاع کو سیالکوٹ کی آبادی، جغرافیائی محلِ وقوع، معاشی اہمیت اور موجودہ پولیس وسائل کا دیگر اضلاع کے ساتھ تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او نے زور دیا کہ سیالکوٹ کو "سٹی ڈسٹرکٹ" کا درجہ دیا جانا ناگزیر ہے تاکہ ضلع کی ضروریات کے مطابق پولیس فورس اور وسائل مہیا کیے جا سکیں۔ڈی پی او نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کیے، جن میں ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنانا اور انفراسٹرکچر کی از سرِ نو تشکیل شامل تھی۔وزیر دفاع نے پولیس لائنز میں زیرِ تعمیر پاکستان کے پہلے ڈرائیو تھرو پولیس خدمت مرکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں شہری بغیر گاڑی سے اترے 14 اہم پولیس سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ وزیر دفاع کو سیف سٹی منصوبےکے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جن میں آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی جدید مانیٹرنگ سینٹر، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پینک بٹن سسٹم ورچوئل بلڈ بینک سمیت دیگر جدید سہولیات شامل تھیں۔دورے کے اختتام پر خواجہ محمد آصف نے ڈی پی او فیصل شہزاد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ پنجاب سیالکوٹ کو ایک محفوظ، جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس ویژن کی عملی تعبیر ہیں، جس کے تحت ایک عوام دوست، مؤثر اور جدید پولیسنگ نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
عراق میں ٹک ٹاکر کے شوق نے 2 پاکستانی قتل کر ڈالے
-
مریم نواز کشتیوں میں ٹک ٹاک بنانے کی بجائے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف کارروائی کریں
-
کئی دہائیوں بعد سیلاب کی اتنی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنا پڑا
-
راوی علاقے کو سیلاب سے محفوظ بنانا، سڑکیں، جھیل بیراج بنانا روڈا کی ذمہ داری تھی
-
پارک ویوبنانے کیلئے ہم نے پچھلی اور موجودہ حکومت سے کوئی مدد نہیں لی
-
بڑے بلڈرز اسٹیبلشمنٹ کی چھتری تلے حکومتوں میں شامل ہو کر سرکاری زمینوں پر قبضے کرتے ہیں
-
حکومتوں نے دریاؤں کی گزرگاہوں پر ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو این اوسی جاری کرکے جرم کیا
-
پارک ویو میں میرے والدین کی قبریں ہیں
-
پارک ویو 2006 میں بنی تھی تب اس کا نام ریور ایج تھا اور اس کے مالکان کوئی اور تھے
-
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اقدامات سے پوری دنیا کے سکھوں کا سر فخر سے بلند ہوگیا
-
موسمیاتی تبدیلی تباہی میں بدل چکی، جدید ترین پیشگی وارننگ سسٹم پنجاب میں متعارف کرائیں گے
-
موہلنوال میں معجزہ: ٹرانسجینڈر ڈاکٹر زین خان نے 5 دن کے بچے اور ماں کو سیلاب سے بچا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.