نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 12 جولائی 2025 17:09

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ملائیشیا کا دو روزہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2025ء)نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 32ویں ایشیائی علاقائی فورم ( اے آر ایف )کے وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا کے دو روزہ کامیاب دورے کے بعد ہفتے کو کوالالمپور سے اسلام آباد واپس روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اے آر ایف 2025 اور متعلقہ تقریبات میں شرکت کے علاوہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سمیت پتراجایا میں دوست ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ 12 دو طرفہ ملاقاتیں کیں اور کوالالمپور میں متحرک پاکستانی کمیونٹی سے خطاب بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :