سانحہ 12مئی، چیف جسٹس کے راستے میں رکاوٹیں ختم نہ کرنے سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کی سماعت یکم جون تک ملتوی۔چیف سیکرٹری سندھ ، وفاقی و صوبائی سیکرٹری داخلہ ، آئی جی سندھ اور دیگر حکام کو آئندہ سماعت کے موقع پر حاصر ہونے کا حکم،جواب داخل کرنے کیلئے ایک ماہ مہلت دینے کا مطالبہ مسترد ، توہین عدالت پر تو ایک گھنٹہ نہیں لگایا جاتا اور جواب داخل کرتے ہوئے ایک ماہ کی مہلت مانگی جا رہی ہے ، فاضل عدالت کے ریمارکس
منگل 22 مئی 2007 15:44
(جاری ہے)
وفاقی سیکرٹری داخلہ کمال شاہ،چیف سیکرٹری سندھ شکیل درانی،صوبائی سیکرٹری داخلہ غلام محمد محترم،آئی جی سندھ نیاز احمد صدیقی،سی سی پی او کراچی اظہر فاروقی توہین عدالت کے نوٹس پر حاضر ہوئے۔
پٹیشنر کی جانب سے منیر الرحمن ایڈوکیٹ نے پیروی کی ،اس موقع پر وکلا ابرار حسن ،صلاح الدین گنڈا پور اور دیگر بھی موجود تھے۔عدالت نے فریقین کے وکلا کی جانب سے جواب داخل کر نے کے لئے وقت مانگنے پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی میں آپ کو ایک گھنٹہ نہیں لگتا اور اس کے لئے آپ ایک ماہ کا وقت مانگ رہے ہیں ۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت کے موقع پر بھی پانچوں فریقین عدالت میں حاضر ہوں ۔ پاکستان اور سندھ بار کونسل کے صلاح الدین گنڈاپور اور یاسین آزاد اور کراچی بار کے صدر افتخار جاوید قاضی کی طرف سے دائر کی گئی سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی جانے والی توہین عدالت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی درخواست پر عدالت نے حکومت سندھ کو چیف جسٹس آف پاکستان کو سیکیورٹی فراہم کرنے اور ان کی مرضی کے روٹ پر لے جانے کا حکم دیا تھالیکن بارہ مئی کو چیف جسٹس کی آمد کے موقع پر وفاقی اور صوبائی سیکرٹری داخلہ، چیف سیکرٹری سندھ ،آئی جی سندھ اور پولیس چیف کراچی نے اس حکم کی تعمیل نہیں کی جو توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔سماعت کے اختتام پر وکلا نے افریقین کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.