بنگلہ دیش : سیکیورٹی فورسز نے عبوری انتظامیہ کے حکم پر متعددسیاستدانوں‌اور صنعتکاروں کو حراست میں لے لیا۔۔گرفتاریاں مالی بدعنوانیوں اور کرپشن کے الزامات کے تحت کی گئیں

منگل 29 مئی 2007 12:30

بنگلہ دیش : سیکیورٹی فورسز نے عبوری انتظامیہ کے حکم پر متعددسیاستدانوں‌اور ..
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی۔2007ء) بنگلہ دیش میں سیکیورٹی فورسز نے کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد سیاستدانوں‌کو گرفتار کر لیا جن میں سابقہ حکومت سے تعلق رکھنے والے متعدد وزرا ، مئیراور چیمبر آف کامرس کے سابق سربراہ بھی شامل ہین ۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کے دور حکومت کے وزیر داخلہ اور ریٹائر ائیر مارشل الطاف حسین چودھری اوربنگلہ دیش کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ اور معروف صنعتکار عبدل آوال منٹو بھی گرفتارکیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی فورسز نے سیاستدان عبدل الجلیل، جنرل سیکرٹری عوامی لیگ لطف الزمان بابر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ وزیر اعطم خالدہ ضیا کی جماعت بی این پی کے مطابق ان کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جبکہ دو مئیر بھی گرفتار کئے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کی فوجی عبوری انتظامیہ نے ان تما م افراد کو کرپشن کے خلاف جاری مہم کے دوران خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے ۔بنگلہ دیش کے مقامی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق تمام افراد کی گرفتاری مالی بدعنوانیوں اور کرپشن کے الزامات کے تحت عمل میں آئی ہے۔گرفتار ہونے والوں کا تعلق بنگلہ دیش سابق وزرائے اعظم خالدہ ضیا کی بی این پی اور شیخ حسینہ کی عوامی لیگ سے ہے ۔

متعلقہ عنوان :