مردان پولیس کو مطلوب اہم ملزم مقابلہ میں ہلاک

اتوار 26 اگست 2007 18:00

مردان (ٍٍاردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26 اگست 2007) مردان پولیس کو قتل ، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان اور دوسرے کئی مقدمات میں مطلوب ملزم اور پیشہ ور گروپ کا سرغنہ تھانہ جبہ پولیس کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مردان پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم اور پیشہ ور اور خطرناک گروپ کا سرغنہ دل زادہ ولد ایدی گل سکنہ قمر گئی پولیس مقابلے میں مارا گیا ملزم پر اغواء برائے تاوان قتل اور اقدام قتل اور دوسرے کئی مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ ملزم پر مردان کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

متعلقہ عنوان :