چوہدری برادران جنرل پرویز مشرف اور چیف جسٹس کو ٹکرا کر تماشا دیکھنا چاہتے ہیں، لیاقت بلوچ،کراچی کو ایم کیو ایم کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،صدر جنرل پرویز مشرف ایم کیو ایم سے بلیک میل ہو رہے ہیں، صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 14 ستمبر 2007 14:30
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کا دعویٰ کہ پورے پاکستان کی جان الطاف حسین کے ہاتھ میں ہے۔
بھارت نوازی کا ثبوت ہے اور موجودہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ کراچی کو ایم کیو ایم کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا آرمی بیس کے اندر خودکش حملہ آور 20 کمانڈوز کا جاں بحق ہونا حکومت اور ایجنسیوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کمانڈوز کے میس میں خودکش بمبار کا گھس بھی لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل مشرف ملک میں مارشل لاء کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی پاکستان میں انقلاب کی وجہ بن سکتی ہے۔ جنرل مشرف کے لئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ مقابلے میں ا میدوار لانے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ میاں نواز شریف کوزبردستی اغواء کر کے جدہ روانہ کیا گیا۔ اس سارے کھیل کے ماسٹر مانئنڈ جنرل مشرف تھے۔ بے نظیر ایک معاہدے کے تحت پاکستان آ رہی ہے سرکاری لوگ استقبال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کا مستقبل مخدوش نظر آ رہا ہے۔ انہوں نے بھی پاکستان سے بھاگنے کے لئے اپنے کاغذات مکمل کر لئے ہیں۔ اچانک معاہدہ کر کے فرار ہو جائیں گے۔ ان کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا ہے۔ اقتدار کے بعد زوال برداشت نہیں کر سکیں گے۔ چوہدری برادران چیف جسٹس اور جنرل مشرف کا ٹکراؤ دیکھنا چاہتے ہیں مگر جنرل مشرف اب ایسا ہرگز نہیں کریں گے اگر ایسا ہوا تو پھر ملک میں خانہ جنگی شروع ہو جائے گی جس کا فائدہ بھارت اور ایم کیو ایم کو ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.