کراچی ‘ مسلح ملزمان لاکھوں روپے نقد ی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے

ہفتہ 22 ستمبر 2007 17:39

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22ستمبر2007) عیدگاہ کے علاقے میں کار سوار میاں بیوی کو لوٹ لیا گیا ۔ پاکستان بازار میں مکان اور جیکس کے علاقے میں بس لوٹ لی گئی ۔ دیگر علاقوں میں ڈکیتی و رہزی کی وارداتوں میں نقدی ،زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کی صبح عیدگاہ کے علاقہ ٹمبر مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے کار میں سوار تاجر سعید میمن اوار اس کی اہلیہ کو یرغمال بنا کر ان سے 2موبائل فون 26 ہزار روپے نقد اور دیگر سامان لوت لیا ۔

ہفتہ کی صبح پیر آباد کے علاقہ بنارس چوک کے قریب زر غام کے مکان سے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 30ہزار روپے ، بھاری مالیت کے زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔دریں اثناء جیکس کے علاقہ کیماری میں برتھ نمبر 2 کے قریب 4 مسلح ڈاکوؤں نے روٹ نمبر 1-H کیبس کے مسافروں کو یر غمال بناکر نقدی ،موبائل فون و دستی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔

(جاری ہے)

بلال کالونی کیعلاقہ نیو کراچی میں محمد یونس کے مکان سے ایک لاکھ 95 ہزار روپے ،بھاری مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔ تیموریہ کے علاقہ سیکٹر 16-A نارتھ کراچی میں دو مسلح داکوؤں نے مشتاق کے مکان نمبر R-902 میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنالیا ور مکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، پازیبیں ، نقدی اور دوسرا سامان لوٹ لیا ۔ ایف بی ایریا میں نوید احمد کے گھر سے 15ہزار ،دو موبائل فون اور طلائی زیورات لوٹ لئے گئے ۔ اس دوران اہل خانہ نے علاقہ کے لوگوں کی مدد سے ایک داکو عابد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ اس کے دوساتھی لوٹی ہوئے سامان سمیت فرار ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :