سیالکوٹ‘ پولیس ناکہ پر ڈاکوؤں سے مقابلہ‘ کانسٹیبل شدید زخمی

جمعرات 4 اکتوبر 2007 13:18

سیالکوٹ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04اکتوبر2007) پولیس ناکہ پر ڈاکوؤں سے مقابلہ میں پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا ۔تھانہ پھلورہ میں تعینات پولیس کانسٹیبلوں منظور احمد اور راشد نے دوران ڈیوٹی چیکنگ کیلئے ناکہ لگا کر ایک بلانمبری موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلو م ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے اسلحہ سے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل منظور احمد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیاتاہم بعد ازاں ملزمان موقعہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمی پولیس کانسٹیبل منظور احمد کو فوری طور پر سول ہسپتال پسرور میں داخل کروادیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :