سپر یم کو رٹ آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں کوئٹہ پو لیس نے ذخیر ہ اندو زوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شر وع کر دیا

منگل 23 اکتوبر 2007 12:57

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2007) سپر یم کو رٹ آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں کو ئٹہ پو لیس نے ذخیر ہ اندو زوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شر وع کر دیا ہے اور کو ئٹہ میں ایک فلو ر مل کو ضر ورت سے زیادہ کو ٹہ رکھنے پر سیل کر دیا ، ملز مالکان نے فلو ر ملز سیل کر نے پر احتجاج کر تے ہوئے کو ئٹہ میں قائم کئے گئے تمام 32 فلور ملز غیر معینہ مدت تک کیلئے بند کر نے کا اعلان کیا ہے ، ڈی آئی جی رحمت اللہ نیازی نے بتایا ہے کہ عدا لت عالیہ کی ہدایت کی روشنی میں کو ئٹہ پو لیس نے ذخیر ہ اندو زوں اور اسٹا کسٹو ں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شر و ع کر دیا ہے اور خفیہ ذرائع سے معلومات حاصل کر نے کے بعد کو ئٹہ کے ایک فلو ر مل کو گندم ضرورت سے زیادہ گندم اسٹاک کر نے پر سیل کر دیا ہے جبکہ گندم آٹا ، چینی ، دالیں اور اشیا ء ،خو رد ونو ش کی دیگر اشیا ء کا ضر ور ت سے زیادہ اسٹاک کر نے پر تمام فلو ر ملوں اور اسٹاکسٹو ں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ،،دوسر ی طر ف فلو ر ملزمالکان نے فلو ر مل سیل کرنے پر احتجاج کر تے ہوئے کو ئٹہ میں واقع 32 فلو ر ملز بند کر کے غیر معینہ مدت تک کیلئے ہڑ تال کرنے کا اعلان کیا ہے ،