رانی مکر جی کو ایک ایجنٹ سے اراضی خریدنے پر نوٹس

جمعرات 15 نومبر 2007 15:48

پونے ( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار15 نومبر2007) ضلع کلکٹر احمد نگر اورما کانت دنگٹ نے بالی ووڈ اداکارہ رانی مکر کے زرعی اراضی خریدنے کے اقدام کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل رانی مکر کے والداپنے اور اپنی بیٹی کے نام پر زرعی اراضی کے رجسٹریشن کیلئے یہاں آئے تھے لیکن یہ اراضی زرعی اغراض کیلئے پہلے ہی الاٹ کی جا چکی تھی ۔ ضلع سب ڈویژنل آفیسر نے اراضی کے سلسلہ میں ایک انکوائری نوٹس رانی مکر جی کو بھیج دیا ہے ۔ اداکارہ نے یہ اراضی مبینہ طور پر سمپت مورے نامی ایک ایجنٹ سے خریدی تھی ۔ ٹی وی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں ایجنٹ نے رانی مکھر جی کو دھوکہ دیا ۔