فلم کلیسا میرے آگے کی شوٹنگ مکمل ،موسیقی ریلیز

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:35

فلم کلیسا میرے آگے کی شوٹنگ مکمل ،موسیقی ریلیز
ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)پاکستانی نژاد کینیڈین ہدایت کارہ اور مصنفہ روبینہ فیصل کی نئی اٴْردو فلم کلیسا میرے آگے کی شوٹنگ مکمل ہو گئی۔ اس سلسلہ میں فلم کی کاسٹ کے ہمراہ ٹورانٹو میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فلم کی موسیقی ریلیز کی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے روبینہ فیصل نے کہا کہ مرکزی گیت کے شاعر افضل ساحر اور گلوکار امانت علی ہیں،اس گیت میں تارکینِ وطن کا کرب جھلکتا ہے۔

انہوں نے فلم کے حوالے سے بتایا کہ اس کا نام مرزا غالب کے ایک شعر سے لیا گیا ہے اور معاشرے کے سماجی اور مذہبی تضاد فلم کا موضوع ہے۔ انہوںنے کہاکہ فلم میں سارے اداکار مقامی ہیں اور وہ بے پناہ فنکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ یہ فلم مقامی سنیما گھروں میں جلد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :