رنبیر کپور نے سگریٹ کے بعد شراب بھی چھوڑ دی

ہفتہ 13 ستمبر 2025 14:35

رنبیر کپور نے سگریٹ کے بعد شراب بھی چھوڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار رنبیر کپور نے سگریٹ کے بعد شراب نوشی بھی ترک کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 42 سالہ رنبیر کپور نے حال ہی میں شراب ترک کی اور وہ سبزی کھانے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکار مراقبہ کر رہے اور جلد ہی ورزش شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، دراصل وہ اپنا طرز زندگی بدل رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور نے اپنی بیٹی کی پیدائش کے بعد سگریٹ نوشی چھوڑ دی تھی۔کچھ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے شراب اپنے نئے پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے چھوڑی ہے تاہم اس کی تصدیق فلم میکرز نے نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :