سارہ خان کی ہمشکل دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، تصاویر وائرل

ہفتہ 13 ستمبر 2025 13:52

سارہ خان کی ہمشکل دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، تصاویر وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 ستمبر2025ء)پاکستان شوبز کی اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سارہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے بڑی اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ پاکستان سمیت بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے اور لوگ انہیں ڈراموں میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر ان کی تصویر اور وائرل ویڈیوز کیلئے بھی پسند کرتے ہیں۔

سارہ خان کی شادی گلوکار فلک شبیر سے ہوئی ہے اور اس جوڑے کی ایک بیٹی عالیانہ ہے۔

(جاری ہے)

ان کی محبت کو لاکھوں لوگ پسند کرتے ہیں اور فلک سارہ کو پھول دینے کی ویڈیوز کیلئے بھی مشہور ہیں۔سارہ خان کی ایک ہمشکل کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس کا تعلق بھارت سے ہے۔ مداح سارہ خان کی اس ہمشکل کو دیکھ کر دنگ رہ گئے ہیں اور ان کی وائرل تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی کئے گئے۔پریانکا شرما نامی ایک بھارتی انفلوئنسر اور ماڈل اس وقت وائرل ہوگئی جب لوگوں نے سارہ خان سے ان کی غیر معمولی مشابہت کو پہچان لیا اور اس پر تبصرے شروع کردیئے۔صارفین کا کہنا ہے کہ پریانکا بالکل سارہ جیسی نظر آتی ہیں اور کچھ صارفین تو یہ سمجھے کہ یہ سارہ خان ہی ہیں۔