پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو خودکش حملہ کے نتیجے میں جاں بحق،(اناللہ واناالیہ راجعون)۔۔۔ صدر پرویز مشرف نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ۔ قومی پرچم سرنگوں رہےگا۔ (اپ ڈیٹ 2)
جمعرات 27 دسمبر 2007 21:38
(جاری ہے)
ماہرین کے مطابق خود کش حملہ آور کے پاس چار کلوکے قریب دھمااکہ خیز مواد تھا جس نے وہاں تباہی مچا دی اور وہاں موجود بے نظیر بھٹو کے کارکنوں کے چیتھڑے اڑ گئے ۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد افراد موقع پر ہی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔بے نظیر بھٹو کو فوری طورپر راولپنڈی جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں راولپنڈی میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروفیسر مصدق اور دیگر ڈاکٹروں نے انہیں فوری طبی امداد دی بعدازاں اطلاع ملی کہ ان کی گردن پر شدید چوٹیں آئی ہیں اور ان کی سانس کی نالی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث ان کی سانس بند ہو چکی تھی ۔ اس اطلاع کے پندرہ بیس منٹ کے بعد ڈاکٹروں نے باقاعدہ طورپر محترمہ بے نظیر بھٹو کے انتقال کا اعلان کردیا۔اطلاع ملتے ہی ہسپتال میں موجود سینکڑوں کارکن دھاڑیں مار مار کر رونے لگے اور مشتعل کارکنوں نے ہسپتال کے شیشے توڑ دیئے اور مری روڈ پر بھی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔ بدازاں صدر پرویز مشرف نے بےنظیربھٹو کے المناک انتقال پر ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے ۔صدر پرویز نے کہا کہ ملک کو اصل خطرہ دہشتگردون سے ہے اور بے نظیر بھٹو بھی انہی دہشتگردوں کا نشانہ بنی ہیں ۔ انہوں نے اپنے مختصر تعزیتی خطاب میں بے نطیر بھٹو کے شوہر آصف علی زردار ی ، صنم بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے بچون بلاول۔بختاور اور آصفہ سے ذاتی طور پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ صدر پرویز مشرف نے دعا کی کہ اللہ بے نظیر بھٹو کو جنت میں جگہ عطا فرمائے ۔ انہون نے قوم سے مخاطب ہوتے ہوئے اپیل کی کہ ملک بھر کے عوام اس موقع پر صبر کا دامن تھامے رہیں اور مشتعل نہ ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.