جنوبی افریقہ، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نمیبیا، سوازی لینڈ اور زیمبیا میں ہر دسواں شخص ایڈ کا مریض ہے ریڈ کراس
جمعرات 26 جون 2008 11:46
(جاری ہے)
ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ایڈز کی وجہ سے اسی قسم کی صورتحال افریقہ میں ’سب صحارن‘ علاقے میں درپیش ہے جہاں دنیا بھر کے ایچ آئی وی پوزیٹو مریضوں کی دو تہائی تعداد رہتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ، زمبابوے، بوٹسوانا، لیسوتھو، ملاوی، موزمبیق، نمیبیا، سوازی لینڈ اور زیمبیا جیسے ممالک میں ہر دسواں شخص ایچ آئی وی کا مریض ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایڈز کے اثرات نہ صرف اس سے متاثرہ افراد بلکہ تمام معاشرے پر محسوس کیے جا سکتے ہیں کیونکہ اس بیماری کے نتیجے میں معاشرتی اور اقتصادی تناوٴ بھی بڑھا ہے۔ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے مطابق’اس خطے میں رہنے والے افراد کی زندگیوں کی ایسی تصویر کشی امید پیدا کرنے سے کہیں زیادہ خطرے کی گھنٹی بجاتی ہے‘۔رپورٹ کے مطابق ایڈز وائرس ان معاشروں میں انسانی قوت اور وسائل کی کمی کا براہ راست ذمہ دار ہے کیونکہ اس مرض کی وجہ سے موت کا شکار ہونے والوں میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی کا شکار افراد کی دیکھ بھال پر آنے والے اخراجات کی وجہ سے لوگ تعلیم اور صحت کے دیگر شعبوں پر کم خرچ کرتے ہیں جس سے یہ شعبہ جات بدحالی کا شکار ہیں اور اس حطے میں ہنرمند افراد کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.