موسیقارہ شمیم نازلی نے پانچ نغمات پر مشتمل اپنی ایک آڈیو البم مکمل کر لی ،شور زدہ میوزک میں میلوڈ ی گم ہو کر رہ گئی‘فلم ‘ٹی وی اور ریڈیو کی موسیقی کو بہتر بنانیکی اشد ضرورت ‘ شمیم نازلی

پیر 21 جولائی 2008 12:59

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 21جولائی 2008ء) پاکستان فلم انڈسٹری کی واحد خاتون موسیقارہ شمیم نازلی ایک بار پھر فلموں کی موسیقی کے حوالے سے متحرک ہو گئیں جبکہ انہوں نے پانچ نغمات پر مشتمل اپنی ایک آڈیو البم بھی بنائی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے چالیس برس قبل کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ بطور موسیقارہ میری پہلی فلم بن بادل برسات اور مرتب کردہ موسیقی میں میلوڈی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اکثریتی چینل نئے فنکاروں کو پروموت کر نے میں کردار ادا نہیں کر رہے جبکہ شور زدہ میوزک میں میلوڈ ی گم ہو کر رہ گئی ہے ‘اس وقت فلم ٹی وی اور ریڈیو کی موسیقی کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ۔

متعلقہ عنوان :