غیر فوجی امداد پاکستان کیلئے امریکی دلچسپی کے شعبہ میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے ۔ شیری رحمان۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات کا امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کی طرف سے پاکستان کیلئے امداد کے بل کی منظوری کا خیرمقدم۔15ارب ڈالر کی مجوزہ امداد سے نئی جمہوری حکومت کو ملک کی سماجی اور واقتصادی ترقی کیلئے مضبوط بنیادیں تعمیر کر نے میں مدد ملے گی ، نجی ٹی وی سے بات چیت
جمعرات 31 جولائی 2008 22:18
(جاری ہے)
شیری رحمان نے کہاکہ ہم خارجہ تعلقات کمیٹی کی جانب سے قانونی مسودے کی منظوری کا خیرمقد م کرتے ہیں یہ بل اب منظوری کیلئے سینٹ میں پیش کیا جائیگا جس کے تحت پاکستان کو آئندہ دہائی کے دوران پندرہ ارب ڈالرکی امداد دینے کیلئے کہا گیا ہے وزیر اطلاعات نے کہاکہ غیر فوجی مد میں امداد پاکستان میں امریکی دلچسپی کے شعبہ میں بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ خارجہ تعلقات کمیٹی کی جانب سے قانونی مسود ے کی متفقہ منظوری پاکستان کی نئی جمہوری حکومت کی ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ بل پاکستانی حکومت کے ایجنڈے کی حمایت میں امریکی حکومت کے عزم کا اظہار ہے ۔شیری رحمان نے کہا کہ پندرہ ارب ڈالر کی مجوزہ امداد سے نئی جمہوری حکومت کو ملک کی سماجی اور واقتصادی ترقی کیلئے مضبوط بنیادیں تعمیر کر نے میں مدد ملے گی اور اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ امریکی حکومت ہمارے عوام کے ساتھ براہ راست کام کر نے کی خواہش مند ہے اور وہ جمہوریت کیلئے اٹھارہ فروری کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے ۔وزیر اطلاعات نے امریکی سینیٹر بڈن لوگر کیری اور ہیوی کی طرف سے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کی کوششوں میں تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے باہمی تعلقات مشترکہ اقدار اورمفاد باہمی پر مبنی ہونے چاہئیں اور بڈن لوگر بل کی منظوری ہمارے موقف کی تائید ہے۔انہوں نے کہاکہ قانونی مسود ے کی منظوری سے دونوں ممالک کے تعلقات کے مثبت پہلو اجاگر کر نے میں مدد ملے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.