ورزش نہ کرنے والوں کے لیے دوا تیا رکر لی گئی ہے ،امریکی سائنسدان
اتوار 3 اگست 2008 13:11
(جاری ہے)
ان گولیوں کی تیاری کو متنازعہ مانا جا رہا ہے کیونکہ خیال ہے کہ کھیلوں کی دنیا میں ان کا غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔
تاہم اس تحقیق میں شامل مرکزی سائنسدان کیلیفورنیا کے سالک انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر رونلڈ ایونز نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا ٹیسٹ بھی بنایا ہے جس کے تحت کھلاڑیوں کے خون اور پیشاب کے نمونوں میں اس دوا کا پتہ چل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ان دواوٴں کو پٹھے خراب کرنے والی بیماریوں کے علاج میں یا پھر ذیا بیطس جیسی بیماریوں کا شکار افراد میں ورزش کے فوائد میں بہتری لانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ دو ادویات جنہیں AICAR اور GW1516 کے ناموں سے شناخت کیا جاتا ہے، ممکنہ طور پر ایک ایسے جین پر اثر انداز ہوتی ہیں جو پٹھوں کی افزائش اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت کنٹرول کرتا ہے۔یہ جین دیگر کئی جینز کی کارگزاری کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے اور اسے کنٹرول کرنے سے جسم کے نظام پر واضح اثر پر سکتا ہے۔ تجربات کے دوران چوہوں میں بھی اس جین میں تبدیلی کے نتیجے میں پٹھوں کی افزائش سامنے آئی۔ پروفیسر رونلڈ ایونز کے مطابق یقیناً ایک دن ایسا آئے گا جب یہ دونوں ادویات انسانی استعمال میں آ سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو باقاعدگی سے ورزش کرتے ہیں انہیں یہ دوا کارکردگی بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے اور وہ لوگ جو کہ ورزش نہیں کرتے وہ اس دوا کے استعمال سے ورزش کے کچھ فوائد تو حاصل کر ہی سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.