جرمنی:بازوﺅں کا کامیاب ٹرانسپلانٹیشن،کسان روبہ صحت

جمعرات 9 اکتوبر 2008 11:37

میونخ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 9اکتوبر 2008 ء)جرمنی میں دونوں بازووں کے کامیاب ٹرانسپلانٹیشن کے بعد کسان کال میرک تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 54سالہ کارل میرک کے دونوں بازووں نے حرکت کرنا شروع کر دی ہے۔ لیکن انہیں اپنے بازو استعمال کرنے میں دو برس لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

میونخ یونی ورسٹی میں پریس کانفرنس کے دوران کارل میرک نے کہا کہ وہ دوبارہ بازو ملنے پر بہت خوش ہے اور اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ چھ سال پہلے مشین کی زد میں آکر کا رل میرک کے دونوں بازو کٹ گئے تھے۔ڈاکٹروں نے دو ماہ پہلے پندرہ گھنٹے کے کام یاب آپریشن کے بعد مردہ شخص کے بازو کارل میرک کو لگائے تھے۔ اس تاریخی آپریشن میں چالیس ڈاکٹروں، نرسوں اور طبی عملے نے حصہ لیا تھا۔